Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ پر اسرائیلی بمباری پر گفتگو

تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو امریکی ہم منصب انتونی بلنکن سے غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔
 عرب نیوز اور ایس پی اے کے مطا بق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونو ں وزرائے خارجہ نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے نمایاں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جس میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین اور خطے کی صورتحال ہے۔

 

شیئر: