Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لینے والوں کی تعداد 12 ملین تجاوز کر گئی

’ملک بھر میں 587 ویکسین مراکز سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین لینے والے افراد کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’تادم تحریر 12004360 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں 587 ویکسین مراکز سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے ابھی ویکسین نہیں لگوائی وہ پہلی فرصت میں آگے بڑھیں‘۔
’صحتی ایپ میں رجسٹریشن کرکے ویکسین کے لیے وقت لے لیں، یہ سروس بالکل مفت ہے‘۔
 

شیئر: