Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ دہی اور لوٹ مار میں ملوث غیر ملکی اور شہری گرفتار

تجارتی مرکز کے کارکن پرحملہ بھی کیا گیا تھا۔( فوٹو سبق) 
سعودی عرب میں پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث تین غیر ملکیوں اور تجارتی مرکز پر لوٹ مار کرنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نےکہا ہے کہ  فرضی اداروں کے نام پر دھوکہ دینے والے تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مقیم غیرملکیوں کا تعلق یمن سے ہے۔ دھوکہ دہی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقیم غیرملکی فرضی تجارتی اداروں کے نام سے کئی مصنوعات کی مارکیٹنگ سوشل میڈیا کے ذریعے کررہے تھے، ملزمان کو النبھانیہ کمشنری سے حراست میں لیا گیا۔
گرفتار شدگان کے قبضے سے تین لاکھ ریال برآمد ہوئے ہیں ، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالےکردیا گیا۔ 
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ پولیس نے اسلحہ دکھا کر جدہ کے ایک تجارتی مرکز کو لوٹنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل کے مطابق تجارتی مرکز کے ایک کارکن پر سعودی شہری نے حملہ بھی کیا تھا۔ 
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سپیشل فورس نے رپورٹ ملنے پر حملہ آور کا تعاقب کرکے  اسے گرفتار کرلیا۔
 جدہ میں غذائی اشیا فروخت کرنے والے ایک مرکز کو اسلحہ  کے بل پر لوٹنے کے علاوہ مرکز کے اہلکار کو زدوکوب بھی کیا تھا۔ 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم مسروقہ کار لے کر فرار ہوگیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: