Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمیسی میں لوٹ مار کرنے والے دو شہری گرفتار

سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو شناخت کے بعد حراست میں لیا گیا۔( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب کے شہر جدہ میں پولیس نے ایک فارمیسی میں لوٹ مار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ جدہ کمشنری کی ایک فارمیسی کو لوٹنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’دو ملزمان ایک فارمیسی میں گھس گئے۔ انہوں نے اسلحہ دکھا کر فارمیسی اہلکار کو زدو کوب کیا اور اس سے چار ہزار ریال چھین کر فرار ہوگئے تھے‘۔
’پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو شناخت کے بعد حراست میں لے لیا‘۔
بیان کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ’ ملزمان  کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا گیا۔ واردارت میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کرلی گی۔ دونوں شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: