Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ کسٹم نے منشیات سمگلنگ ناکام بنادی

دوکارروائیوں میں 306 کلو گرام حشیش ضبط کی گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی محکمہ کسٹم نے جازان پورٹ اور ’الودیعہ‘ بری چیک پوسٹ پر منشیات اسمگلنگ کی دو کارروائیاں ناکام بنائی ہیں۔ اسمگلنگ کی دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 306 کلو گرام حشیش ضبط کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اسمگلنگ کی پہلی کارروائی ’الودیعہ ‘ چیک پوسٹ پرناکام بنائی گئی جہاں کسٹم اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والے ٹرالر کی تلاشی لے کر اس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 191 کلوگرام حشیش برآمد کرلی۔ 

منشیات ٹرالر کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی( فوٹو ٹوئٹر)

دوسری کارروائی جازان بندرگاہ کسٹم اہلکاروں نے ناکام بنائی جس میں 115 کلو گرام حشیش کو انتہائی مہارت سے ٹرالر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ 
کسٹم اینڈ ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت کی فضائی، سمندری اور بری چیک پوسٹوں پر متعین کسٹم و  قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہمہ وقت چوکس رہتے ہیں تاکہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرسکیں۔

شیئر: