Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹر نے فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کر دی

دنیا بھر میں اّنکھوں کے ایسے آپریشن بہت کم تعداد میں کئے جاتے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
فرانس میں سکالرشپ  پر گئے ہوئے ایک سعودی ڈاکٹر نے جدید طبی طریقہ علاج سےایک فرانسیسی نابینا شخص کی  بینائی بحال کر دی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے گذشتہ روز اتوار کو بتایا ہے کہ فرانس کے شہر لیون کے لاکریکس یونیورسٹی ہسپتال میں سعودی ڈاکٹر امر ابو خشابہ نے فرانسیسی ڈاکٹروں کی مدد سے علاج کا جدید طریقہ پیش کیا۔

ڈاکٹر امر سعودی فرانسیسی میڈیکل پروگرام کے تحت سپسلائز کر رہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس طریقہ علاج میں مریض کے آپریشن کے لیے کم سے کم نشتر لگانا شامل تھا۔
دنیا بھر میں ایسے آپریشن بہت کم تعداد میں کئے جاتے ہیں جس میں مریض  کے پرانے لینز نکال کر نئے لینز نصب لگا دیئے گئے ہیں۔
مریض کو لوکل اینستھیزیا کی مدد سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے میں یہ سرجری مکمل کر لی گئی۔
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی رابغ کی جانب سے ڈاکٹر امر ابو خشابہ سکالر شپ پر ہیں۔ وہ سعودی فرانسیسی میڈیکل پروگرام  کے تحت  فرانس میں آنکھوں کی سرجری میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔

اب  زیادہ تر اسی طریقہ سے آنکھوں کے مریض کا علاج کیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)

ڈاکٹر خشابہ نے کامیاب سرجری کے بعد اس نئے طریقہ علاج کے لئے لینز اور آنکھ کے آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس کامیاب سرجری کے بعد اب کوشش کی جائے گی کہ زیادہ تر اسی طریقہ کو اختیار کرتے ہوئے آنکھوں کے مریضوں کا علاج کیا جائے۔
 

شیئر: