Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے 5 دنوں میں 86610 کارروائیاں

’یہ کارروائیاں 6 شوال سے 10 شوال تک صرف 5 دنوں میں ہوئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے گزشتہ دنوں 86610 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’یہ کارروائیاں 6 شوال سے 10 شوال تک صرف 5 دنوں میں ہوئی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران ادارے کو 3574 کیس موصول ہوئے ہیں جن میں سے 2060 کیسز کا معاملہ نمٹا دیا گیا‘۔
’اسی عرصے کے دوران 1001 تفتیشی دورے ہوئے جن میں ادارے کے اہلکاروں نے مختلف محکموں کے علاوہ محکمہ جیل خانہ جات کے بھی تفتیشی دورے کئے ہیں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 423 افراد کو آن لائن سہولت فراہم کی گئی جبکہ 1325 افراد کی مختلف درخواستیں منظور کی گئیں‘۔
’عید الفطر کی تعطیل کے دوران ادارے کو 25 قیدیوں سے شکایات موصول ہوئیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے‘۔

شیئر: