Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کو نجکاری پروگرام سے چار سال میں 55 بلین ڈالر ملنے کی توقع

نجکاری کا قانون اس سال جولائی میں سعودی عرب میں نافذ کیا جائے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کے مطابق ’سعودی عرب اپنے نجکاری پروگرام کے ذریعے آئندہ چار سال میں تقریباً 55 بلین ڈالر جمع کر کے اپنے بجٹ خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق الجدعان نے اثاثوں کی فروخت کے ذریعے 38 بلین ڈالر اور سرکاری نجی شراکت کے ذریعے 16.5 بلین ڈالر اکھٹے کرنے کی توقع کی ہے۔
سعودی حکومت نے 16 شعبوں میں 160 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں 2025 تک اثاثوں کی فروخت اور سرکاری نجی شراکت شامل ہے۔
اثاثوں کی فروخت میں سرکاری ملکیت والے ہوٹل، ٹیلی ویژن کے نشریاتی ٹاورز، کولنگ اور پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ شامل ہوں گے۔
اس منصبوبے میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے اداروں یا سعودی آرامکو کے دوسرے اثاثوں کی فروخت شامل نہیں ہے۔
نجکاری کا قانون اس سال جولائی میں سعودی عرب میں نافذ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پچھلے سال اپنی تمام فلور ملز کو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو تقریباً 1.5 بلین ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

شیئر: