Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل برانڈ الو یوگا اور فلائنگ ٹائیگر سعودی عرب میں

الحکیر کمپنی ریٹیل سیکٹر کے لیے اپنی آفرز کو بڑھا رہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی ریٹیل کمپنی الحکیر برانڈ فلائنگ ٹائیگر اور الو یوگا کو مملکت میں لا رہی ہے۔
امریکی برانڈ اللو یوگا اور ڈینش ورائٹی ریٹیلر فلائنگ ٹائیگر کوپن ہیگن کی آمد اس وقت ہوئی جب فواز عبد العزیز الحکیر کمپنی ریٹیل سیکٹر کے لیے ایک مشکل سال کے بعد اپنی آفرز کو بڑھا رہی ہے۔
 یہ اپنے ریٹیل پورٹ فولیو کو بڑھانے اور طرز زندگی کے نئے کیٹگریز میں جانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق الو یوگا جو کہ یوگا لباس اور اس کے لوازمات کی کلیکشن فروخت کرتا ہے مملکت میں کھل جائے گا۔ یہ امریکہ سے باہر اس کا پہلا آؤٹ لیٹ ہو گا۔
سعودی ریٹیل کمپنی الحکیر 5 سال میں 45 فلائنگ ٹائیگر سٹورز کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں پہلے سال میں 9 آؤٹ لیٹس اور ایک آن لائن سٹور آپریشنل ہو گا۔
واضح رہے کہ ڈینش ریٹیلر کے پاس اس وقت 27 ممالک میں 900 کے قریب سٹورز ہیں۔
سعودی عرب کا ریٹیل شعبہ مملکت کے ترجیحی ایریاز میں سے ایک ہے کیونکہ وہ تیل پر اپنی انحصار کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

شیئر: