Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ سے بنگلہ دیشی سفیر کی ملاقات

انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)  
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرعواد بن صالح العواد سے منگل کو سعودی عرب میں متعین بنگلہ دیشی سفیر ڈاکٹر محمد جاوید نے ملاقات کی ہے۔
بنگلہ دیش اور سعودی عرب کی باہمی دلچسپی کے امور خصوصا انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
سعودی خبر رساں ادارے ایس  پی اے کے مطابق ڈاکٹر العواد اور بنگلہ دیشی سفیر نے لیبر مارکیٹ پر کورونا وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات و مسائل  اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔ 
انہوں نے سعودی عرب میں غیرملکی کارکنان کے معاہدہ ملازمت میں کی جانے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جن کی بابت خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے ورکرز کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا اور سعودی لیبر مارکیٹ کا ماحول بہتر ہوگا۔ سعودی لیبر مارکیٹ غیرملکی ورکرز کے لیے پرکشش بنے گی۔
ڈاکٹرعواد بن صالح العواد  کہا کہ سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے تعلقات گہرے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت اور تعاون بڑھانے والے امور پر موقف کے تبادلے کے لیے ملاقاتیں ضروری ہیں۔ 

شیئر: