Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونانی فوج کے چیف آف سٹاف کےلیے شاہ عبدالعزیز تمغہ

سعودی چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے یونانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر اپنے یونانی ہم منصب جنرل کونسٹا ترٹینوس کو اعلی درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ پیش کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جنرل الرویلی اور یونانی آرمی کے چیف آف سٹاف نےعسکری تعاون اور یونان و سعودی عرب کے درمیان اسے فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔  

عسکری تعاون فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سعودی فضائیہ کے کمانڈر، سعودی آرمی جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری اور وزارت دفاع کے اعلی افسران شریک ہوئے۔ یونانی چیف آف آرمی کے ہمراہ وفد بھی موجود تھا۔
علاوہ ازیں یونانی آرمی چیف آف سٹاف نے ریاض میں اسلامی  فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں اسلامی اتحاد کے قائم مقام سیکریٹری جنرل محمد المغیدی نے ان کا خیر مقدم کیا۔
 یونان اور اسلامی فوجی اتحاد کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فکری، ابلاغی، عسکری اور انسداد دہشتگردی فنڈنگ کے شعبوں میں فوجی اتحاد کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

 یونانی آرمی چیف آف سٹاف نے ریاض میں اسلامی  فوجی اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا( فوٹو ایس پی اے)

میجر جنرل المغیدی نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی اہم عسکری ادارہ ہے یہ رکن ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دے رہا ہے جبکہ مشترکہ بنیادوں پر بین الاقوامی قوانین و روایات  کے مطابق دہشتگردی کے انسداد کی مل جل کر کوشش کررہا ہے- 
یونانی جنرل نے اسلامی فوجی اتحاد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد نے انتہا پسندانہ افکار اور دہشتگردی کے خلاف قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 

شیئر: