Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں منشیات فروش گرفتار، 87 کلو حشیش ضبط

’گرفتار شدگان میں ایک مرد شہری اور ایک یمنی خاتون شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں روڈ سیکیورٹی فورس نے 87 کلو منشیات پکڑلی ہیں جبکہ سپلائی کرنے والے دو افراد گرفتار کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل زید الدباش نے کہا ہے کہ ’بسمر علاقے کی چوکی فورس نے گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان میں ایک مرد شہری جو عمر کی دوسری دہائی میں ہے اور ایک یمنی خاتون  ہے جو عمر کی تیسری دہائی میں ہے شامل ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی گاڑی میں 87 کلو حشیش ضبط ہوا ہے جسے وہ کہیں سپلائی کرنے جارہے تھے‘۔
’مذکورہ افراد زیر حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے، ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں ادارہ انسداد منشیات اور بعد ازاں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔  

شیئر: