Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سعودی شہری گرفتار، 292 کلو گرام منشیات برآمد

شہری کے قبضے سے منشیات کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ جازان کی صبیا کمشنری میں ایک سعودی شہری کو حشیش کا کاروبار کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ مقامی شہری کے قبضے سے منشیات کے علاوہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سراغرساں اطلاع ملنے پر مشتبہ ملزم  کا تعاقب کررہے تھے۔ مقامی شہری کو 292 کلو گرام حشیش وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
سعودی محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا کہ  مقامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پبلک  پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: