Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میونسپلٹی کے تین ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے

میونسپلٹی کی 40 کے قریب فیلڈ ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں طائف میونسپلٹی نے کوویڈ 19 کے احتیاطی اقدامات کے تحت تجارتی اور کھانے پینے کے اداروں میں حفظان صحت سے متعلق  تین ہزار 800 تفتیشی دورے کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق طائف میونسپلٹی کی 40 کے قریب فیلڈ ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ ریستوران،کچن، لانڈریز، بیکریوں اور صارفین کی تمام سہولتوں کی کارکردگی کی جانچ کی جا سکے۔
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ صحت کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی کاروبار کو فوری طور پر بند کرنے سے مشروط کیا جاتا ہے۔
حفظان صحت کے پروگراموں میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے جبکہ سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد مزید سیاح طائف آ رہے ہیں۔
میونسپلٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بازاروں میں تجارتی اور کھانے پینے کے اداروں میں نگرانی کے اپنے دوروں اور آگاہی بڑھانے کی مہم جاری رکھے گی۔

شیئر: