Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ کسٹم نے 1.6 کلو کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

’خاتون کے پیٹ سے 60 کیپسل جبکہ مرد کے پیٹ سے 80 کیپسل برآمد ہوئے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ کسٹم نے 1.6 کلو کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’اہلکاروں نے ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو پیٹ میں منشیات چھپا کر لانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے محکمے نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والی ایک مسافر خاتون پر تفتیشی افسروں کو شبہ ہوا تھا‘۔
’مشتبہ خاتون کو ایکسرے سے گزارا گیا تو فوری طور پر نتیجہ مثبت نکلا، بعد ازاں اس کے پیٹ سے 60 کیپسل برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر683.5 گرام کوکین تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ایک اور موقع پر ایک مرد مسافر بھی پکڑا گیا ہے جو سابقہ طریقہ کار کے مطابق کوکین سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
’مذکورہ مسافر کے پیٹ سے 80 کیپسل برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 918.5 گرام کوکین چھپایا گیا تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’پیٹ میں منشیات چھپا کرلانے کی کوشش کرنا سمگلروں کے ہاں معروف طریقہ رہا ہے جسے محکمہ کسٹم کے مستعد اہلکار ہمیشہ ناکام بناتے ہیں‘۔

شیئر: