Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کو کئی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا اور حفر الباطن میں ہوگا- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے کے حوالے سے مملکت میں  موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعے کو عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعے کو قصیم، ریاض اور حائل ریجنوں میں متعدد مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
قومی مرکز نے بتایا  کہ جمعے کو سعودی عرب میں انتہائی درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ الاحسا اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: