Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے اتوار کو بارش کی زد میں

بیشترعلاقوں میں گہرے بادل چھائے رہیں گے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار 23 مئی کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ 
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق نجران، عسیر اور الباحہ ریجن کے پہاڑی علاقوں میں بارش کا سلسلہ طائف تک پھیل سکتا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے بیشترعلاقوں میں گہرے بادل چھائے رہیں گے جبکہ حائل ، قصیم ، ریاض اور شمالی علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ 
مملکت کے مشرقی ریجن میں گرمی کا زور رہے گا۔ الاحسا ریجن میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جہاں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ السودہ میں درجہ حرارت 13 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: