Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جرمنی میں سیکیورٹی ٹیکنالوجی میں تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر داخلہ نے برلن میں جرمن حکام سے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے برلن میں جرمن حکام سے سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی استعداد بڑھانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیاہے۔ امن و استحکام کے حوالے سے دونوں ملکوں کے مشترکہ تصور پر بھی بات چیت کی گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے برلن میں جمعے کو جرمن وزیر مملکت برائے امور داخلہ  ڈاکٹر مارکوس کیربر نے وفاقی چیف پولیس ڈاکٹر جیکررومن کے ساتھ ملاقات کی۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ جرمن وزیر داخلہ کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہوں۔ 
انہوں نے سعودی عرب اور جرمنی میں داخلے کی وزارتوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے طریقوں کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا خصوصا سیکیورٹی ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے امور زیر بحث آئے۔
اس موقع پر سعودی سیکریٹری ڈاکٹر ڈاکٹر ہشام الفالح، سعودی سفیر عصام بیت المال اور وزیر داخلہ  کے ہمراہ برلن پہنچے ہوئے سرکاری وفد کے ارکان موجود تھے۔

شیئر: