Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو موسم ابر آلود، کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

مشرقی ریجن میں درجہ حرارت سب سے زیادہ ہوگا( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے  قومی مرکز نے کہا  ہے کہ سنیچر کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی مقامات سنیچر کو غیر مستحکم موسم کی زد میں رہیں گے۔ اس کا دائرہ وسطی مملکت کے بعض مقامات تک پھیل سکتا ہے۔ 
بیان میں قومی مرکز نے بتایا کہ مشرقی ریجن میں درجہ حرارت مملکت بھر میں سب سے زیادہ ہوگا۔ دمام اور حفر الباطن میں  45 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جاسکتا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔ 

شیئر: