Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون سمیت کار چوری کرنے والے گرفتار 

کار میں سوار خاتون چور کو دیکھتے ہی گاڑی سےکود گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ کار چوری کرنے والے 2 سعودیوں کو گرفتار کرلیا گیا- واردات کے  وقت کار میں خاتون بھی بیٹھی ہوئی تھی-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پولیس ترجمان میجرخالد الکریدیس نے بتایا کہ کار کی چوری میں ملوث ملزمان میں سے ایک کار لے کر فرار ہوا تھا جبکہ دوسرے نے واردات میں اس کی مدد کی تھی- 
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار میں بیٹھی خاتون نے چور کا ارادہ بھانپتے ہی چلتی کار سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی- 
پولیس ترجمان کا کہنا ہے  کہ چور نے مسروقہ کار خفیہ اڈے پر چھپا دی تھی تاہم پولیس نے پتہ لگا کر گاڑی بازیاب کرلی- 
 واردات میں ملوث دونوں شہریوں کے خلاف  مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

شیئر: