Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب کپ انڈر 20: سعودی عرب، تیونس اور یمن کے ساتھ ایک گروپ میں

ٹورنامنٹ 20 جون سے 6 جولائی تک مصر میں کھیلا جائے گا۔(فوٹو عرب نیوز)
عرب کپ انڈر 20 فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈرا کے مطابق سعودی عرب کو تیونس اور یمن کے ساتھ ایک گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ٹورنامنٹ یونین آف عرب فٹبال ایسوسی ایشنز نے منظم کیا ہے جو رواں برس 20 جون سے 6 جولائی تک مصر میں کھیلا جائے گا۔
عرب کپ انڈر 20 فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈرا کے مطابق گروپ اے میں مصر، نائجر، موریطانیہ اور الجیریا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں مراکش، تاجکستان، متحدہ عرب امارات اور جبوتی کو شامل کیا گیا ہے۔
تیسرے گروپ میں سینیگال، لبنان، عراق اور کوموروس شامل ہیں جبکہ تیونس، یمن، سعودی عرب اور چوتھی ٹیم جس کا انتخاب بعد میں طے کیا جانا ہے کو آخری گروپ میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2020 میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی اور دمام میں کھیلے جانے والے فائنل میں سینیگال نے تیونس کو 0-1سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
2021 کے عرب کپ انڈر 20 کا افتتاحی میچ 20 جون کو مصر اور نائجر کے مابین کھیلا جائے گا۔

شیئر: