کینیا کے صدر نے شاہ سلمان، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیر سگالی کا پیغام وزیر خارجہ کے حوالے کیا ہے۔
کینیا کے صدر نے براعظم افریقہ میں تنازعات کے حل اور امن و استحکام کی بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے جاری علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کو سہارا دینے کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب نے گزشتہ برس جی 20 کی قیادت کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی مشن کو پرزور طریقے سے آگے بڑھایا تھا‘۔
اس موقع پر سعودی عرب اور کینیا کے دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کی خواہشات کی تکمیل کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و عالمی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک سامی الصالح، کینیا میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر محمد خیاط اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الدواد بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کینیا کی ہم منصب اور کینیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے بھی ملاقات کی۔