Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں اضافہ

اپریل میں 13.28 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھیجے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کی ترسیل زر میں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں 13.28 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھیجے گئے ہیں۔
2020 کے دوران ماہ اپریل کے مقابلے میں 3.49 ارب ریال زیادہ بھیجے گئے۔ اپریل 2020 میں 9.7 ارب ریال بھجوائے گئے تھے۔ 
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ سالانہ کی بنیاد پر گزشتہ بارہ ماہ سے تارکین کی ترسیل زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
 مارچ 2021 کے مقابلے میں 5.5 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ مارچ کے دوران 14.05 ارب ریال بھجوائے گئے تھے۔ مارچ کے مقابلے میں اپریل میں 770 ملین ریال کم بھیجے گئے۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال رواں کے شروع سے اپریل کے آخر تک 50.69 ارب ریال بھیجے گئے۔ سالانہ اضافہ 16.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ برس اس عرصے کے دوران 43.64 ارب ریال بھیجے گئے۔ اس کے مقابلے میں 7.04 ارب ریال زیادہ بھیجے گئے۔ 
تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو 2020 کے دوران ترسیل زر میں 19.2 فیصد کا اضافہ ہوا، تقریباً 149.7 ارب ریال تک پہنچ گئے۔
اس سے قبل مسلسل 4 برس تک ترسیل زر میں کمی ریکارڈ کی جاتی رہی تھی۔ 2019 میں  8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ سالانہ کی بنیاد پر یہ سب سے بڑی کمی تھی اور 125.5 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔
2018 میں 3.7 فیصد، 2017 میں 6.7 فیصد اور 2016 میں 3.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

شیئر: