Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والوں کے پاسپورٹ پر’عربی رسم الخط سال‘ کی مہر

 عربی رسم الخط کی اہمیت کو اجا گر کیا جا رہا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں آنے والوں کے پاسپورٹ پر’عام الخط العربی‘ (عربی رسم الخط کا سال) کی مہر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے 
ریاض، جدہ اور دمام ہوائی اڈوں سے سعودی عرب پہنچنے والوں کے پاسپورٹ پر جمعے سے ’عربی رسم الخط سال‘ کی مہر لگائی جا رہی ہے۔
سعودی وزارت ثقافت اور محکمہ پاسپورٹ نے عربی رسم الخط کی اہمیت اجاگر کرنے اور عرب ثقافت و شناخت پر فخر کا احساس گہرا کرنے کے لیے مشترکہ پروگرام شروع کیا ہے۔ 

سال بھر عربی رسم الخط کو نمایاں کیا جاتا رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)

الشرق الاوسط کے مطابق وزارت ثقافت 2021 کو عربی رسم الخط  کے فن کو اجاگر کا سال قرار دیے ہوئے ہے۔ سال بھر عربی رسم الخط کے حسن کو نمایاں کیا جاتا رہے گا۔ 
محکمہ پاسپورٹ اور وزارت ثقافت نے ’عام الخط العربی‘ (عربی رسم الخط کا سال) لوگو پر مشتمل مہر تیار کی ہے۔ اس کا ترجمہ انگریزی میں بھی دیا گیا ہے تاکہ عربی نہ جاننے والوں کو اس کے معنی معلوم ہوسکیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت ثقافت عربی رسم الخط کے فروغ کے لیے متعدد پروگرام نافذ کرچکی ہے۔

وزارت نے’الخطاط‘ (خوش نویس) پلیٹ فارم کا افتتاح بھی کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

وزارت نے مدینہ منورہ میں عربی رسم الخط سکھانے والے دارالقلم مرکز کو ولی عہد امیر محمد بن سلمان سے منسوب کیا ہے۔
اسے عربی رسم الخط اور دنیا بھر کے خوش نویسوں کے لیے انٹرنیشنل پلیٹ فارم بنا دیا گیا ہے۔
وزارت نے ’الخطاط‘ (خوش نویس) پلیٹ فارم کا افتتاح بھی کیا ہے۔ یہ پوری دنیا میں عربی رسم الخط اور اس کا ہنر سکھانے والا پہلا مکمل ای پلیٹ فارم ہے۔ 

شیئر: