Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو سب سے زیادہ اور کم درجہ حرارت کہاں ہوگا

مکہ اور مدینہ میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 3 جون کو موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’جمعرات کو سعودی عرب کے مغربی اور جنوب مغربی بالائی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو ریاض، الشرقیہ اور نجران ریجنوں میں تیز ہوائیں چلیں گی‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ درجہ حرارت  46 سینٹی گریڈ الاحسا اور حفر الباطن میں ہوگا جبکہ سب کم درجہ حرارت 12 سینٹی  گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔
علاوہ ازیں سعودی ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ ’بدھ کو دنیا بھر میں گرم ترین علاقہ کویت رہا جہاں درجہ حرارت 49.6 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔ مکہ ریجن کے مغربی علاقے میں درجہ حرارت 48.2 سینٹی گریڈ رہا‘۔ 

 

شیئر: