Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وٹا من ڈی کی کمی کا کورونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

وٹامن ڈی کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
محکمہ صحت ابوظبی  نے کہا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کووڈ  19 وائرس کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ وٹامن ڈی کی قلت سے متاثرہ شخص میں وائرس کی علامتیں شدت اختیار کرلیتی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق زاید یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فاطمہ العانوتی اور جینیاتی امراض کی ماہر ڈاکٹر حبیبہ الصفار نے سپیشل میڈیکل جائزے میں یہ بات کہی ہے جسے ابوظبی کی ریسرچ کمیٹی نے منظوری دی اور رپورٹ سائنسی میگزین میں شائع کی گئی ہے۔
جائزے میں جو کورونا وائرس کے 522 مریضوں پر کیا گیا ہے بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی اور کورونا وائرس سے متاثرین کے یہاں تکلیف کی شدت میں خاص تعلق پایا گیا ہے۔
سائنسی بنیادوں پر یہ جائزہ 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے مریضوں پر کیا گیا ہے۔
جائزے میں بتایا گیا کہ وٹامن ڈی کی شدید کمی کے باعث 59 فیصد مریض کورونا وائرس کی تکلیف شدت سے محسوس کررہے تھے۔ اس کے علاوہ عمر رسیدگی اور مٹاپا بھی وائرس کے اثرات بڑھانے کے اہم اسباب ہیں۔
جائزے میں واضح کیا گیا کہ وٹامن ڈی کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
ڈاکٹر اسما المناعی نے کہا کہ اس جائزے کے  نتائج حوصلہ افزا ہیں اس پر مزید ریسرچ کی ضرورت ہے۔

شیئر: