Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین اور فضائی سفر، موسیقی کے پروگرام اور فوجی مشقوں سمیت سعودی عرب سے منتخب تصاویر

سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ سعودی عرب میں سیاحت کے مراکز، فلسطین سے یکجہتی میں فلم، فنکاروں اور آرٹسٹوں کی سرگرمیوں کے علاوہ امریکی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے تصاویر کو پسند کیا گیا۔

 

سعودی عرب نے ٹرپر آن لائن کے نام سے ایپ لانچ کی ہے جس کے ذریعے سیاح تعطیلات گزارنے کے بہترین علاقے تلاش کر سکتے ہیں۔

 سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن برائے تحقیق اور آرکائیو نے فلسطینیوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی میں ’فلسطین۔۔۔ ایک موم بتی جو بجھی نہیں‘ کے نام سے ایک فلم ریلیز کی ہے۔ 

سعودی اوانٹ گارڈ میک اپ آرٹسٹ سلوا کوشیک میک اپ کی تخلیقی صلاحیت کے ساتھ کسی بھی شخصیت کے روپ میں خود کو ڈھال سکتی ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں موسیقی کے پروگرام بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں جس میں سعودی اور عرب گلوکاروں اور فن کاروں نے شرکت کی۔

 سعودی سنگ تراش محمد عبدالغنی بے زبان پتھروں کو مجسموں میں تبدیل کر کے خوبصورت اور قابل قدر فن پاروں کی شکل دیتے ہیں- 

ریاض میں امریکی سفارتخانے نے ’سعودی عرب کا حسن‘ کے عنوان سے تصویری مقابلے میں کامیاب ہونے والی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سعودی فوٹو گرافر محمد الشریف نے کھینچی تھی۔

سعودی عرب میں طائف شہر کی تین سعودی سہیلیوں نے ایک ریستوران شروع کیا ہے جہاں ہر ڈش لبنان کی معروف گلوکارہ ’فیروز‘ کے کسی نہ کسی گانے سے منسوب ہے۔ 

 سعودی عرب کے معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹرعبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سفر کے لیے ضروری نہیں ہے۔

2019 کے بین الاقوامی مسابقتی فورم کے مطابق سعودی عرب شاہراہوں کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک کے تمام علاقوں کو شاہراہوں کے جال سے جوڑ دیا گیا ہے-

 سعودی اور امریکی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں کنگ فیصل بحری چھاؤنی میں ہوئیں جہاں دونوں ملکوں کی بحری افواج کے جوانوں کو نشانہ بازی کی تربیت دی گئی۔

ریاض اور جدہ شہروں سے لندن کے ہیتھرو اور امارات کے دبئی ایئرپورٹ جانے والی السعودیہ کی دو پروازوں پر عربی رسم الخط ڈیزائن کیا گیا ہے.

 طائف میونسپلٹی نے شہر کے سیاحتی علاقوں سمیت پارکوں کو سیاحوں کے لیے آراستہ کر دیا ہے۔

 دنیا کی سب سے بڑی اشتہاری ایجنسی قائم کرنے والے تجربہ کار ایڈمین سر مارٹن سوریل کے مطابق ریاض شہر مشرق وسطیٰ میں اشتہاری صنعت کا دارالحکومت بننے والا ہے۔

ریاض میں واقع ’الحلۃ‘ بازار موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کی دلچسپی کا مرکز رہتا ہے جہاں موسیقی کے آلات کی فروخت اور مرمت ہوتی ہے۔

 سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق 17 برس کی لڑکیاں بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں۔

سعودی عرب میں بسائے جانے والے جدید ترین شہر ’نیوم‘ میں ہوا سے پینے کا پانی حاصل کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی خود کارمشین تجرباتی بنیادوں پر نصب کی گئی ہے۔

58 سال پہلے بھی سعودی شہریوں کو حج کرنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت ہوتی تھی۔ درخواست گزار قبیلے کے سردار سے ریجن کے گورنر کے نام مکتوب لکھواتا تھا۔

شیئر: