Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کون سی ویکسین لگوائیں، نئے ویزا ہولڈر، سب سے بڑا مال اور سفری پابندیوں کے علاوہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں کیا ہوا؟

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے سونے کی نرخوں میں اتار چڑھاؤ، گرمی شدت میں اضافہ، کورونا ویکسینیشن اور سفر سے متعلق خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں کیا ہوتا رہا؟ ایک نظر گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں پر: 
سعودی عرب میں سونے کے نرخ کم ہو گئے 
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونا مہنگا ہونے کے باوجود سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخ کم ہوئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

Caption

سعودی عرب کی آبادی 35 ملین سے زیادہ ہوگئی 
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2020 کے وسط میں ابتدائی اندازوں کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی 35 ملین نفوس کی حد عبور کر گئی ہے۔  
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ایک یونیورسٹی سے ایک ہی دن ماں اور بیٹی کی گریجویشن
سعودی عرب کی شقرا یونیورسٹی سے سعودی ماں عیدۃ الرشیدی اور ان کی بیٹی اریج نے ایک ہی دن میں گریجویشن کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اگست کے مہینے میں شدید گرمی کا امکان
سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں اگست کا مہینہ  گرم ترین رہے گا- 
 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیل زر میں اضافہ
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں غیرملکیوں کی ترسیل زر میں اضافہ ہوا ہے۔ اپریل میں 13.28 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھیجے گئے ہیں۔

Caption

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
شرم الشیخ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں 
العربیہ ایئر گروپ کی فضائی العربیہ مصر نے شرم الشیخ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی خواتین کی غیرملکی اولاد کو دائمی اقامہ جاری کرنے کی تجویز
سعودی ارکان شوری نے اقامہ قانون میں نئی دفعہ شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’غیرملکیوں سے شادی شدہ سعودی خواتین کی اولاد کو غیر معینہ مدت کے لیے مفت ’دائمی اقامہ‘ جاری کیا جائے‘۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کیا شمیسی چیک پوسٹ پر ’ٹول ٹیکس‘ لگنے جارہا ہے؟
مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شمیسی چیک پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں سے ٹیکس یا فیس وصول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Caption

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سفر کے لیے ضروری نہیں‘
سعودی عرب میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سفر کے لیے ضروری نہیں ہے۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سعودی عرب کا سب سے بڑا مال کہاں تعمیر کیا جارہا ہے؟
’مشاریع السعودیہ‘ میڈیا پلیٹ فارم نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر  بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے کس شہر میں ملک کا سب سے بڑا مال تعمیر کیا جارہا ہے- 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
نئے ویزا ہولڈر ویکسین کا آن لائن اندراج کرائیں: محکمہ پاسپورٹ 
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے مملکت آنے والے نئے ویزا ہولڈر کو ہدایت کی ہے کہ وہ مملکت پہنچنے سے قبل کورونا ویکسین کا اندراج آن لائن کرا لیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

Caption

سعودی عرب آنے والوں کے لیے کونسی ویکسین ضروری ہے؟
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں تاحال کورونا کے حوالے سے چار اقسام کی ویکسین منظور کی گئی ہیں جبکہ سعودی شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں کو دو طرح کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سفری پابندی والے ممالک سے غیرملکی سعودی عرب کیسے آسکتے ہیں؟
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد دو فروری 2021 سے پاکستان سمیت 20 ممالک سے لوگوں کے مملکت آنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم ان ممالک کے وہ شہری جو مملکت میں مقیم تھے انہیں اس امر کی اجازت تھی کہ وہ اپنے ملک جاسکتے ہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: