Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یونان میں ساحلی اور سمندری سیاحت کا معاہدہ

سعودی عرب اور یونان کے وزرائے سیاحت نے معاہدے پر دستخط کیے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور یونان نے اتوار کو ایتھنز میں ساحلی اور سمندری سیاحت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب وزیر سیاحت احمد الخطیب اور یونان کی طرف سے ہیری جیوہیرس نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں نے اپنے یہاں سمندری و ساحلی سیاحت کے فروغ کا عزم ظاہر کیا۔ 
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب  نے کہا کہ ’یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے حوالے سے مثبت اقدام اوریہ بین الاقوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔ اس کی بدولت پائیدار سیاحت کا مستقبل روشن ہوگا۔ بین الاقوامی سیاحت پر کورونا وبا سے پڑنے والے اثرات کو سمیٹا جاسکے گا‘۔

 سیاحتی منصوبے سمندری ماحولیات کے تحفظ کے پابند ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

احمدالخطیب نے کہا کہ سعودی عرب کے سیاحتی منصوبے سمندری ماحولیات کے تحفظ کے پابند ہیں۔ 
یونانی وزیر سیاحت نے کہا کہ ہمارے یہاں سمندری اور ساحلی سیاحت، سیاحتی ترغیبات میں بنیادی  درجہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کا تحفظ ہماری بڑی ترجیح ہے۔سعودی عرب کے ساتھ اس حوالے سے تعاون  کے آرزو مند ہیں۔ یونان اور سعودی عرب میں سمندری سیاحت کے پائیدار فروغ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر: