Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سیاحت کے شعبے میں مختلف سہولتیں پیش کرنے والی ایپ کا آغاز

ایپ کا مقصد سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کا معیار برقرار رکھنا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
 ٹرپر آن لائن ایک ایسی  ایپ  ہے جو سعودی عرب میں سیاحت کرنے والوں کو  مختلف قسم کی خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایپ کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے والی ایجنسیوں کو مملکت میں سیاحوں کے ساتھ ملانے کا آسان حل ہے۔ اس کے ذریعے سیاح اپنے مستقبل کے منصوبوں کے ساتھ تعطیلات گزارنے کے بہترین علاقے ڈھونڈنے میں آسانی فراہم کرتی ہے۔

سیاحوں کو مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سہولتیں میسرہوں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

ٹریپر آن لائن کے چیف فنانشل اینڈ ٹیکنیکل آفیسر عبدالعزیز بخاری نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے  بتایا ہے  کہ یہ ایپ سیاحوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی جو سعودی عرب میں ہر علاقے کی سیر اور مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے خواہاں افراد اس شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ معاملات طے کر سکیں گے۔
عبدالعزیز بخاری نے مزید بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ مملکت میں سیاحوں کے شعبہ کی تمام ضروریات کو ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم ڈیزائن کرکے پیش کیا جائے۔
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس سسٹم پر ایپلی کیشن کے ذریعے خدمات مہیا کرنے والے اور سیاحوں کے درمیان تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈیولپمنٹ ٹیم کی مارکیٹنگ مہم میں لوگوں نے اسے استعمال کیا اور پسند کیا۔(فوٹو عرب نیوز)

عبدالعزیزبخاری نے  واضح کیا کہ اس ایپ کو استعمال کرنے کی ضروریات کا مطلب خدمات فراہم کرنے والوں کے معیار کو برقرار رکھنا ہے اور اس کے ذریعے الیکٹرانک ادائیگی  یا نقد رقم کے اختیارات بھی موجود ہیں۔
 انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کو عربی، انگریزی اور(مینڈارن) چینی زبان میں استعمال کی جا سکتا ہے جب کہ  اطالوی اور جاپانی زبانوں کو متعارف کرانے کے لئے اس پر کام جاری ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایپ کی ڈیولپمنٹ ٹیم نے وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ مہم چلائی تھی جس کے نتیجے میں پورے سعودی عرب سے لوگوں نے اسے استعمال کیا اور پسند کیا۔

تعطیلات کی پلاننگ کے لیے بہترین علاقے ڈھونڈنے میں آسانی فراہم کرتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس ایپ نے دونوں طرف کے افراد کے مابین فاصلے کم کرنے میں ایک خوبصورت ماڈل پیش کیا ہے۔ جس سے بہت سے لوگ  وقت کی بچت کے ساتھ مختلف سرگرمیاں اس کے ذریعےتلاش کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایپ کے ذریعہ سعودی عرب میں ساحلوں اورجزیروں کی سیر کے ساتھ ساتھ گرمی کے مہینوں میں یہاں کے ٹھنڈےعلاقوں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایپلی کیشن ریسٹ ہاؤسز کی مختلف پیش کشوں کے ساتھ دیگر سیاحتی خدمات کے بہترین ریٹ بھی مہیا کرتی ہے۔
ایپس کا  مقصد سعودی عرب میں محفوظ اور زیادہ پرتعیش سیاحت کے لیے تسلیم شدہ فراہم کنندگان کے ساتھ تعاون اور کھانے، ٹور گائیڈنس، آلات کی فراہمی، مہمان نوازی، ڈائیونگ، ہیلتھ کلب، تیراکی، پیراگلائڈنگ، جیٹ اسکیئنگ جیسے علاقوں میں نیٹ ورکنگ پر مرکوز ہے۔
 اس کے ساتھ فشنگ، میوزک، گروپ سرگرمیاں، کیمپنگ، سیر سائٹنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 

شیئر: