Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ماحولیاتی تحفظ، سعودی عرب مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرفہرست

سعودی عرب  کے قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ماجد القصبی نے کہا ہے کہ ’اقوام متحدہ کی جانب سے انسداد بدعنوانی سے متعلق ریاض اقدامات کی منظوری نے ثابت کردیا کہ سعودی عرب اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے شعبے میں دنیا بھر کی رہنمائی کررہا ہے‘۔
الاخباریہ کے مطابق اتوار کو پریس بریفنگ میں ماجد القصبی نےکہا کہ’ ریاض اقدام کے تحت اینٹی کرپشن قانون نافذ کرنے والے حکام کے لیے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن نیٹ ورک قائم ہوگا۔ اس کے تحت 186 ممالک بدعنوانی کے انسداد کے لیے معلومات اور تجربات کے تبادلے کے لیے ای پلیٹ فارم قائم کریں گے‘۔  

اقوام متحدہ نے انسداد بدعنوانی سے متعلق ریاض اقدامات کی منظوری دی ہے( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے اینٹی کرپشن نیٹ ورک کا اقدام تجویز کرکے دنیا بھر میں نئی نظیر قائم کی ہے‘۔ 
سعودی عرب کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کووڈ 19 کورونا وبا کے مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن کا اعزاز اپنے نام کرچکا ہے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سعودی عرب سرفہرست ہے۔ 

احسان پلیٹ فارم کے ذریعے 800 ملین ریال کے عطیات جمع ہوچکے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے کہا کہ احسان پلیٹ فارم کے ذریعے جمع ہونے والے عطیات 800 ملین ریال سے زیادہ ہوچکے ہیں جبکہ شمسی توانائی سکاکا سٹیشن چلانے والے 97 فیصد اہلکار سعودی ہیں۔ 
القصبی کا کنہا تھا کہ 400 میگا واٹ کی گنجائش سے ہوا سے توانائی پیدا کرنے کا دومۃ الجندل پروجیکٹ بہت جلد کام کرنے لگے گا، یہ الجوف میں تیار کیا جارہا ہے اور آخری مراحل میں ہے۔ 

شیئر: