Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، دبئی مشرق وسطی کا سب سے مصروف ایئر لائن روٹ

قاہرہ، جدہ دوسرے جبکہ دبئی، جدہ تیسرے نمبر پر رہا ہے( فوٹو عرب نیوز)
گلوبل ٹریول ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی او اے جی کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ریاض، دبئی ائیرلائن روٹ مشرق وسطی کا سب سے مصروف ایئر لائن روٹ تھا۔
او اے جی کے مطابق مصروف ترین ائیر لائن روٹ میں قاہرہ، جدہ دوسرے جبکہ دبئی جدہ تیسرے نمبر پر تھا۔  
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کے ذریعے 30 بین الاقوامی مقامات پر پروازیں چلانے کے ساتھ 17 مئی کو بین الاقوامی سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔
تاہم بین الاقوامی ہوائی سفر کے لیے اس خطے کا سب سے بڑا مرکز دبئی اب بھی انڈیا سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں کمی کے اثرات کو محسوس کر رہا ہے جوعموماً اس کے سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
نصیر سعیدی اور ایسوسی ایٹس کی میکرو اکنامکس کی سربراہ آتھیرا پرساد نے امریکی ٹی وی بلومبرگ کو بتایا کہ ’ انڈیا خاص طور پر متحدہ عرب امارت اور دبئی کے لیےسب سے بڑی مارکیٹ ہے۔‘  ’کوویڈ 19 سے متعلق پابندیوں اور پروازوں کو روکنے کے ساتھ ، یہ سیاحت کی صنعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔‘
گلوبل ٹریول ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی او اے جی نے بتایا کہ عالمی سطح پر ڈومیٹسک ایئر لائن کے مصروف ترین روٹس پر ایشیا کا غلبہ رہا۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا صرف ایک مصروف ترین ایئر روٹ ایشیا سے باہر ہے- یہ جدہ، ریاض کے درمیان سعودی عرب کا سب سے مصروف ترین ٹرنک روٹ ہے۔ مجموعی طور پر 9 واں مصروف ترین ڈومیسٹک ایئر لائن روٹ ہے۔

شیئر: