Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرم الشیخ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں 

16 جون سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی(فوٹو ٹوئٹر)
العربیہ ایئر گروپ کی فضائی العربیہ مصر نے شرم الشیخ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
16 جون 2021 سے شرم الشیخ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے ساحلی شہروں کے درمیان براہ راست پروازوں سے سعودی عرب اور مصر کے درمیان سیاحت کو فروغ ملے گا۔ 
العربیہ ایئر گروپ کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وبا پھیلنے کے بعد سے پروازوں پر سلامتی کا اعلی معیار فراہم کیا جارہا ہے۔ طیارے میں سیناٹائزنگ کے باعث سفر بہت زیادہ  محفوظ ہوجاتا ہے۔

 

شیئر: