Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنی کی رئیل سٹیٹ سیکٹر میں بلاک چین ٹیکنالوجی کےلیے شراکت

كوارا ہولڈنگ ایتھریم سافٹ ویئر فرم کونسنسس کے ساتھ شراکت میں ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب بیسڈ كوارا ہولڈنگ ایتھریم سافٹ ویئر فرم کونسنسس کے ساتھ شراکت میں ہے تاکہ مملکت کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں بلاک چین ٹیکنالوجی لا سکے۔
عرب نیوز کے مطابق بروکلین میں قائم فرم نے رئیل سٹیٹ انڈسٹری کے اندر ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال کا آغاز کیا ہے جس سے کلائنٹس کو جائیداد میں سرمایہ کاری کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال کی سہولت مل سکتی ہے۔
کمپنیوں نے کہا کہ كوارا بلاک چین کے ساتھ اس کی شراکت داری سے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کو کونسنسس سافٹ ویئر سلوشننز سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔
کوارا ہولڈنگ کے سربراہ زیاد الشعار نے کہا کہ ’کونسنسس کے ساتھ شراکت سے ہمارے کلائنٹس کے لیے نئے اور جدید بلاک چین سلوشنز لائے گئے ہیں جبکہ كوارا ہولڈنگ کو زمین کی تزئین کی میں بے مثال ترقی اور مستقل سپورٹ کے ساتھ كوارا ہولڈنگ فراہم کرتے ہیں۔
کونسنسس شراکت داری اور اس کی مملکت میں بلاک چین کے استعمال کی تحریک پیدا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں پر امید ہے۔
مشرق وسطی میں بزنس ڈویلمپنٹ کے فلپ ماتیوف نے کہا  کہ ’ایک شراکت دار کی حیثیت سے کوارا ہولڈنگ کو کونسنس کے کانفراسٹرکچر تک مکمل رسائی حاصل ہو گی جو متعدد دلچسپ مواقع کا گیٹ وے ہے۔‘
یہ ٹیکنالوجی رئیل سٹیٹ، فنانس، سپلائی چین، حکومت، ہیلتھ کیئر، تیل اور گیس، ای کامرس اور تعلیم سمیت متعدد شعبوں میں كوارا ہولڈنگ کی کمپنیوں میں استعمال ہوگی۔
خلیج کے دوسرے ممالک جیسے کہ متحدہ عرب امارات بلاک چین ٹیکنالوجی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

شیئر: