Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے 160 ججوں کی ترقی اور تقرر کے فرمان جاری کردیے 

مختلف درجوں کےلیے ججوں کا تقرر اور ترقیاں ہوئی ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
خادم حرمین شریفین شاہ  سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف کے 160 ججوں کے تقرر اور ترقی کے فرامین جاری کیے ہیں ۔ مختلف درجوں کےلیے ججوں کا تقرر اور ترقیاں ہوئی ہیں۔ 
سرکاری خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف اور سربراہ اعلی عدالتی کونسل ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا کہ سعودی عدالتوں کے لیے ججوں  کے تقرر اور ترقی سے عدالتی عمل کا معیار بلند ہوگا اور مقدمات تیزی سے نمٹائے جاسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان  ہمیشہ عدالتی عمل کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے درکار سہولتیں فراہم کرتے رہتے ہیں۔ ترقی اور تقرری کے نئے فرامین اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ 
ڈاکٹر ولید الصمعانی نے عدالتی عمل کو بہتر بنانے میں تعاون دینے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔  

شیئر: