Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے مزید دس روبوٹ

روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک ڈیوٹی انجام دیتے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں مزید دس روبوٹ فراہم کیے ہیں ۔ یہ روبوٹ خود کار پروگرام کے تحت مسجد کے مختلف حصوں کو سینیٹائز کررہے ہیں۔ 
سبق اور العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں وباؤں کے انسداد اورماحولیاتی تحفظ ادارے کے ڈائریکٹر حسن السویھری نے بتایا کہ روبوٹ سے زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کی کارکردگی اور معیار بہترین ہے۔

ہر روبوٹ میں 23.8 لٹر سینیٹائزنگ مواد کی گنجائش ہے( فوٹو ٹوئٹر)

 حسن السویھری نے بتایا کہ روبوٹ بیٹری سے چارج ہوتے ہیں۔ ایک روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک ڈیوٹی انجام دیتا ہے، ان سے کام لینا آسان ہے۔
ہر روبوٹ میں 23.8 لٹر سینیٹائزنگ مواد کی گنجائش ہے۔ فی گھنٹہ دو لٹر استعمال کرکے 600 مربع میٹر کے دائرے میں بیکٹریا کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔ 

 سمارٹ روبوٹ یورپ سے (سی ای) اسٹینڈرڈ یافتہ ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

روبوٹ کیمرے سے آراستہ ہیں اور ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ 192.64 ڈگری تک سامنے کے زاویے کی نشاندہی کرکے اس پرکام کرتے ہیں۔
 سمارٹ روبوٹ یورپ سے (سی ای) اسٹینڈرڈ یافتہ ہیں۔ ان بنیادی مقصد  عمرہ زائرین اور نمازیوں کو نئے کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنا اور وباؤں کا خاتمہ ہے۔

شیئر: