Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ٹکٹ مہنگے کیوں، سستے کب ہوں گے؟

 ٹکٹوں کے مہنگے ہونے کی وجہ  آزاد مارکیٹ کی پالیسی ہے۔ (فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الروسا نے بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ مہنگے ہونے کے اسباب سے متعلق استفسار کا جواب دیا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی  کے ترجمان نے کہاکہ  ٹکٹوں کے مہنگے ہونے کی وجہ  آزاد مارکیٹ کی پالیسی ہے۔ 
موسم گرما کی آمد نے صورتحال کو مزید پیچیدہ  کردیا ہے جبکہ فضائی کمپنیاں پہلے ہی سے کورونا وبا سے متاثر چل رہی تھیں۔  
شہری ہوابازی کے ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ پروازوں کا نظام معمول پر آنے اور پروازوں کی تعداد بڑھ جانے پر ٹکٹ بتدریج سستے ہوں گے۔ 
ابراہیم الروسا کا کہنا ہے کہ محکمہ شہری ہوابازی ٹکٹوں کے نرخوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہوائی اڈوں اور فضائی کمپنیوں کی درجہ بندی اور گراف کے تناظر میں مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ٹکٹوں کے نرخوں پر نظرثانی کی جاتی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ میزبان ممالک کی شرائط سفر کا اصل محرک بن رہی ہیں، ٹکٹوں کے نرخ نہیں۔ 
محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان نے اپیل کی کہ لوگ ٹکٹوں کے نرخوں کے مسائل  سے بچنے کے لیے میزبان ملک کی سفری شرائط سے آگاہی حاصل کریں۔

شیئر: