Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو شہری گرفتار

’گرفتار شدگان کے قبضے سے کرسٹل، چرس اور نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارے کے ترجمان کیپٹن محمد النجیدی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو ریاض شہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔‘
’انہوں نے سوشل میڈیا ذرائع پر منشیات کی نمائش کی ہے اور نوجوانوں کو اس کی ترغیب اور فروخت کی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’گرفتار افراد کے قبضے سے کرسٹل نامی نشہ آور مادے کے علاوہ حشیش اور نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔‘
کیپٹن محمد النجیدی نے مزید کہا کہ ’زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔‘

شیئر: