سعودی سفیر کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
پاکستان میں سعودی سفیر ڈاکٹر راجع بن طامی البقمی نے بدھ کو پاکستان کے وزیر دفاع اور سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار سے ملاقات کی ہے۔
سفارتخانے کے آفیشنل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع ہر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کی مضبوطی، سٹریٹیجک شراکت داری خصوصا دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی سفیر کے پاکستان میں ان کے نئے سفارتی سفر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر ڈاکٹر راجع بن طامی البقمی نے دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار اور سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کی اکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں سعودی سفیر نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، انہیں مشترکہ مفادات کے مطابق مزید مضبوط بنانے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
