سعودی اور کویتی وزرائے دفاع کا رابطہ، دفاعی شعبے میں تعلقات کا جائزہ
جمعرات 29 اکتوبر 2026 0:01
رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو کویت کے ہم منصب شیخ عبداللہ علی عبداللہ السلم الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں نے اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تمام چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے یکجہتی کا اعادہ کیا۔
