Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

مملکت اور اسلامی مقدس مقامات پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ملائیشیا کے ہم منصب محمد خالد بن نور الدین نے ٹیلی فون پر رابطے میں دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، مملکت اور اسلامی مقدس مقامات پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی۔
یہ رابطہ سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں جس میں مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوششیں شامل ہیں، کے تناظر میں ہوا ہے۔
ملائیشیا اس سے قبل بھی ان حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، مملکت کی جانب سے اپنی سلامتی، خود مختاری، اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کرچکا ہے۔

 

شیئر: