Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور راس تنورہ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ حشیش اور قات (نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کرنل مسفر القرین نے بیان میں کہا کہ’ مشرقی ریجن میں راس تنورہ سیکٹر کے کوسٹ گارڈز نے منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنائی ہیں پہلے واقعہ میں 220 کلو گرام حشیش جبکہ دوسرے واقعہ میں 88 کلو گرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی‘۔

سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی(فوٹو سبق)

ترجمان نے کہا کہ’ راس تنورہ  کوسٹ گارڈز 23.7 ٹن قات اور جازان میں 14 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں بھی ناکام بنائی گئی ہیں‘۔
 سرحدی محافظوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ بارہ سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے پانچ کا تعلق ایتھوپیا، چار کا سعودی عرب اور تین کا یمن سے ہے‘۔ 

سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں(فوٹو سبق)

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی جبکہ ضبط شدہ حشیش، قات اور نشہ آور گولیاں متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئی ہیں‘۔ 
القرینی نے یہ بھی کہا کہ’ سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وطن عزیز اور اس کے نوجوانوں کی صحت و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کے سامنے ناقابل تسخیر دیوار بنے رہیں گے‘۔

شیئر: