Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی یونیورسٹی کے 151 سائنسدان دنیا کے سرفہرست ریسرچرز میں شامل

کامیابی کا یہ تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں 36 فیصد سے زیادہ ہے۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کی کنگ سعود یونیورسٹی کے کالج آف سائنسز نے علمی میدان میں نمایاں کامیابی اپنے نام کی ہے۔ یونیورسٹی کے 151 ریسرچرز کو بین الاقوامی حوالہ جاتی درجہ بندی میں دنیا کے سرفہرست دو فیصد ممتاز سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق کامیابی کا یہ تناسب گزشتہ برس 2025 کے مقابلے میں 36 فیصد سے زیادہ ہے۔
کالج کی تحقیقی و علمی حیثیت اور عالمی سطح پر موثر سائنسی تحقیقات پیش کرنے کے لیے اس کے اساتذہ اور ریسرچرز کی مسلسل کاوشوں کی عکاس ہے۔ اس سے بین الاقوامی تحقیقی درجہ بندیوں اور انڈیکس میں کنگ سعود یونیورسٹی کی موجودگی بھی مزید مستحکم ہوگی۔
یہ کامیابی کالج آف سائنسز کے تحقیقی معیار کو مزید بلند کرنے اور یونیورسٹی کو سائنسی تحقیق و جدت کے میدان میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے کی کوششوں کی عکاس ہے جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہے۔

 

شیئر: