کینیڈین شہر لندن میں پاکستانی نژاد خاندان کی ہلاکت کے واقعے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ترقی یافتہ ممالک میں اسلام مخالف جذبات اور مسلمانوں کی سلامتی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہےِ،شاہ محمودNode ID: 406571
-
کرائسٹ چرچ حملہ: ’نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ ہے، ہم سب ایک ہیں‘Node ID: 409341
-
چھپ کر جان بچانے والوں کے بیاناتNode ID: 500661
سماجی رابطے ٹوئٹر پر اس وقت #MuslimLivesMatter #Islamaphobia ٹرینڈنگ لسٹ میں سر فہرست ہیں۔
مجموعی طور پر سوشل میڈیا صارفین اس واقعے کی مکمل تحقیقات اور ٹرک ڈرائیور کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ’یہ نفرت پر مبنی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔‘
انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچے کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
The murder of the innocent Pakistani family in Ontario is a hate driven act of terrorism. My heart aches for the youngest & only surviving member of the family. I pray he grows up in a world free of all prejudices & bigotry including Islamophobia and gets justice for his family.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 8, 2021
ٹوئٹر صارف اسما خان نے لکھا کہ ’میری بھابی کی خالہ کی بیٹی کی فیملی کینیڈا میں اسلاموفوبیا کی شکار ہو گئی۔ صرف دس سال کا بچہ ہسپتال میں ہے۔ باقی سب انتقال کر گئے۔ پندرہ سال کی بیٹی بہت اچھی آرٹسٹ تھی۔
صارف خرم نواز گنڈاپور کا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’کینیڈین حکومت کو اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا، کینیڈا میں رہنے والے مسلمان خاندانوں کی حفاظت کرنا کینیڈین حکومت کی ذمہ داری ہے.‘
خیال رہے کہ گذشتہ روز پیر کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں حکام کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور نے حکام کے مطابق ایک مسلم خاندان کے چار افراد کو ’سوچے سمجھے منصوبے‘ کے تحت ٹرک سے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔
جہاں صارفین اس واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں اکثر صارفین نے سوال بھی اٹھائے جس مںیں ٹوئٹر صارف فاروق احمد نے لکھا کہ ’کیا دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج ہو گٰا؟‘
ٹوئٹر صارف صفیہ عافقی نے سوال کیا ہے ’مسلمانوں کیا اب ابھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ ترقی یافتہ ممالک میں محفوظ ہیں؟ نہیں بحیثیت مسلمان آپ نشانے پر ہیں‘۔
اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچا ہے جو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔
پاکستانی ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان نے ٹویٹ کی کہ ’یہ واقعہ مسلمانوں کے خلاف میڈیا کے مسلسل پروپیگینڈا کا نتیجہ ہے۔‘
This is what happens when the media constantly bombards you with anti-Muslim propaganda dressed up as news and fact. The biggest threat to our existence is White Supremacy and it is only going to get worse. will it be you or your family next? #RIP #Islamophobia #londonontario
— Armeena (@ArmeenaRK) June 8, 2021
پنجاب کے سینیئر وزیر عبدالعلیم خان نے ٹوئٹر بیان میں ’اسلاموفوبیا کو اس واقعے کی وجہ قرار دیتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔‘
Murder of Muslim family in Ontario is an act of terrorism & #Islamophobia. Increasing hate crimes against Muslims are proof that Islamophobia exists & this issue must be addressed on int’l lvl. My heart goes out to victims & we hope that person behind this will be dealt strongly.
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) June 8, 2021