Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنانشل انالسٹ کا پروفیشن آن لائن تبدیل کرانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

مطلوبہ قانونی کارروائی کرکے پروفیشن تبدیل کرایا جا سکتا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے فنانشل انالسٹ کا پروفیشن آن لائن تبدیل کرانے کا سہ نکاتی طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ غیرملکی کارکن ’تغییر مھنۃ‘  کے خانے کا انتخاب کرکے مطلوبہ قانونی کارروائی کرکے پروفیشن تبدیل کراسکتا ہے۔ اسے اس کام کے لیے مطلوبہ معلومات کا اندراج کرنا ہوگا۔ 
وزارت افرادی قوت سے کیئر سینٹر اکاؤنٹ پر ایک غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ ’کیا سعودی اکاؤنٹنٹ اتھارٹی اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ غیرملکی کارکن فنانشل انالسٹ  کا پرفیشن تبدیل کرکے اکاؤنٹ کے دائرے سے خارج کوئی اور پیشہ اختیار کرلے‘۔ 
یاد رہے کہ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود غیرملکی کارکنان کو ایک ادارے سے دوسرے ادارے اور ایک ملازمت سے دوسری ملازمت کے اختیار کا موقع فراہم کررہی ہے۔
نئے  نظام کے تحت کارکن ایک ادارے میں ملازمت ترک کرکے دوسرے ادارے میں  ملازمت اختیار کرسکتے ہیں- ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین کے درمیان ملازمت کے مصدقہ معاہدوں سے منتقلی کا عمل مطابقت رکھتا ہو۔

شیئر: