Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینی ہلاک

اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فورسز زخمی نہیں ہوا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
حکام کے مطابق اسرائیل کی سپیشل فورسز نے شمالی مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو جمعرات کی صبح ہلاک کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی سپیشل فورسز گرفتاری کی مشن پر تھیں۔
ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سے ایک پر اسرائیلی سپاہیوں پر فائرنگ کا شبہ تھا۔
دیگر دو فلسطینی اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے رکن تھے جو فائرنگ کے ابتدائی تبادلے کے وقت موجود تھے۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’سپیشل فورسز جنین میں موجود تھیں اور وہ دو دہشت گردوں کو ڈھونڈ رہے تھیں جنہوں نے حملہ کیا۔‘
’فورسز پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو ہلاک کیا گیا۔‘
فلسطین کی وزارت صحت نے ان کی شناخت جمیل العموری کے نام سے کی ہے۔
اسرائیلی عہدیدار کے مطابق ’ابتدائی واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پر فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے نتیجے میں دو مزید فلسطینی ہلاک ہوئے۔‘
فلسطین کی سکیورٹی حکام نے دیگر دو افراد کی شناخت فلسطینی اتھارٹی ملٹری انٹیلجنس محکمے کے اہلکاروں کے طور پر کی۔
اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی فورسز مقبوضہ مغربی کنارے میں اکثر گرفتاری کے لیے چھاپے مارتی ہیں۔
25 مئی کو اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے قریب ایک چھاپے میں ایک فلسطینی کو ہلاک کیا تھا۔

شیئر: