Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کی رہائی کے شاہی احکامات پرعمل شروع 

شاہی فرمان میں سرکاری حق کے قیدیوں کورہا کرنے کا حکم دیا گیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے سرکاری حق کے قیدیوں کی معافی سے متعلق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرمان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے- 
شاہ سلمان نے سرکاری حق کے تحت قید  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی معافی کا فرمان جاری کیا ہے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ہدایت کی ہے کہ شاہی فرمان پر عمل  درآمد جلد ازجلد کیا جائے اور شاہی معافی کے دائرے میں آنے والے  تمام قیدیوں کی رہائی کی کارروائی پہلی فرصت میں نمٹائی جائے- 
محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے  کہا کہ خادم حرمین شریفین کے اس انسانیت نواز مشفقانہ فرمان کی بنا پر جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں کے دل و دماغ پر خوشگوار اثر پڑے گا- وہ اپنے عزیزوں سے ملنے پر خوشی محسوس کریں گے اور آئندہ زندگی صالح شہری اور اچھے انسان کے طور پر گزاریں گے۔
 

شیئر: