Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں قیدیوں کی معافی کی شرائط

جدہ.....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر قیدیوں کی معافی کا فرمان جاری کردیا۔ باخبر ذرائع نے عکاظ اخبار کو اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ قیدیوں کی سالانہ معافی کی شاہی ہدایات رمضان المبارک کے شروع سے نافذ کی جائیں گی۔ کئی جرائم میں قیدی کی جیل کی سزا نصف کردی جائیگی علاوہ ازیں عادی مجرموں کے حوالے سے معافی کے الگ ضوابط ہیں جبکہ کوئی بھی قیدی شاہی فرمان سے اس وقت تک مستفید نہیں ہوگا تاوقتیکہ وہ اپنے اوپر نجی حق کا تصفیہ نہ کرلے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ چال چلن، سرزنش، متبادل اور قید سے غیر منسلک سزاﺅ ںکے قیدی شاہی معافی سے فیض یاب نہیں ہونگے۔ جرمانے والے قیدی بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔ جن قیدیوں پر معافی کے احکام لاگو ہونگے وہ فوراً رہا کردیئے جائیں گے۔ایسے غیر ملکی قیدی رہا کردیئے جائیں گے جن پر زیادہ سے زیادہ 5لاکھ ریال تک کے جرمانے ہونگے۔
 
 

شیئر: