Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز نے یمن میں کوئی کارروائی نہیں کی 

ترجمان اتحادی فورسز کا کہنا تھا کہ ’یمن میں سیاسی ماحول ساز گار بنانا چاہتے ہیں‘
عرب اتحاد برائے یمن کا کہنا ہے کہ صنعا سمیت کسی بھی یمنی شہر پر کوئی عسکری کارروائی حالیہ دنوں میں نہیں کی گئی- 
عربی ٹی وی چینل ’الاخباریہ‘ اور ’اخبار24 ‘کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے توجہ دلائی کہ صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانے پر حملے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں-
عرب اتحاد نے نہ تو صنعا میں کسی مقام پر کوئی عسکری کارروائی کی ہے اور نہ ہی حالیہ ایام میں یمن کے کسی اور شہر پر کوئی حملہ کیا ہے- 
المالکی نے زور دے کر کہا کہ یمن میں عسکری اقدام نہ کرنے کا اصل مقصد امن عمل کے لیےسیاسی ماحول کو سازگار بنانا ہے- 

شیئر: