Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ریاست بہار میں کورونا کے نئے اعداد وشمار، اموات 70 فیصد زیادہ

مزید کئی اموات سرکاری طور پر ریکارڈ نہیں کی گئی ہیں۔(فوٹو روئٹرز) 
انڈیا کی ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ہزاروں غیر مصدقہ کیسز سامنے آنے کے بعد حکام نے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ظاہر کیا ہے جس نے اس خدشے کو جنم دیا ہے کہ باضابطہ طور پر مزید کئی اموات سرکاری طور پر ریکارڈ نہیں کی گئی ہیں۔ 
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ریاست بہار کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی نظر شانی شدہ تعداد پانچ ہزار 424 سے بڑھا کر نو ہزار 429 بتائی ہیں جو گذشتہ تعداد سے 70 فیصد زیادہ ہے۔
حکام نے بتایا کہ مئی میں تین ہزار 951 غیر مصدقہ اموات ہوئیں اور ’یہ نجی ہسپتالوں، صحت کی سہولیات، ہوم آئسیولیشن اور کوویڈ- 19 کی پیچیدگیاں میں ہلاک ہونے والوں کی عکاسی کرتی ہیں۔‘
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈیا میں کوویڈ- 19 سے ہونے والی متعدد اموات غیر مصدقہ ہیں،اسی طرح اپریل اور مئی کے تازہ ترین اضافے کےدوران جب ہسپتال ناقابل برداشت حد تک بھرے رہے اور آکسیجن کی فراہمی کم تھی۔
انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا نے انڈر کاؤنٹنگ خبروں کو مبالغہ آمیز اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ماضی میں، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو جیسی ریاستوں میں بھی اموات کی دوبارہ گنتی ہوئی ہے۔
انڈیا میں مجموعی طور پر گذشتہ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔
انڈیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 91 ہزار 702 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد انڈیا میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 29.3 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
انڈیا کی وزارت صحت نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 403  ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر اموات کی تعداد  تین لاکھ 63 ہزار 079   ہو گئی ہے۔

شیئر: